اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی بجٹ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی گئی۔
وفاقی کابینہ کے خصوصی بجٹ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 30 فیصد ایڈہاک اضافے کی منظوری دی گئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی گئی اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا بھی حتمی فیصلہ کیا گیا۔
صحافی نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ بجٹ میں عوام کے لیے کوئی ریلیف لا رہے ہیں؟ اس پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دعا کریں کہ ہم ایک اچھا بجٹ عوام کے لیے دے سکیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت خزانہ کی تجویز پر بحث کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 30 فیصد ایڈہاک اضافے کی منظوری دیدی۔
مزید پڑھیں:وفاقی کابینہ نے مالیاتی بل 24-2023 کی منظوری دیدی
وزارت خزانہ کے حکام نے کابینہ کو بجٹ لے آؤٹ پر بریفنگ دی اور ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 20 فیصد ایڈہاک ریلیف کی تجویز پیش کی۔