کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے تقسیم کار ادارے کے الیکٹرک کی مئی اور جون 2024 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی درخواست منظور کر لی ہے۔
تاہم نیپرا کے فیصلے کے تحت کے الیکٹرک کو بالترتیب 2اعشاریہ 59روپے اور 3اعشاریہ 168 روپے فی یونٹ کے حساب سے چارجز وصول کرنا ہوں گے جو ایک ماہ پر لاگو نہیں کیے جاسکتے بلکہ 2 ماہ میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی ادائیگی عوام کو الگ الگ کرنا ہوگی۔
کے الیکتڑک مئی کے مہینے کیلئے ایف سی اے اکتوبر 2024 کے بل میں اور جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ نومبر 2024 کے بل میں وصول کرے گی۔ ستمبر کے دوران فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز 99 پیسے فی یونٹ کے حساب سے وصول کیے جائیں گے جبکہ اکتوبر میں ایف سی اے 2روپے 59پیسے ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے بلز میں حتمی اضافہ 1اعشایہ 59روپے فی یونٹ کے حساب سے ہوگا جبکہ نومبر میں ایف سی اے 3 روپے 16 پیسے 0ہوگا۔ اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں حتمی اضافے کی شرح 58روپے فی یونٹ ہوگی جس کا انحصار ایندھن کی عالمی قیمتون پر ہوگا۔
حکام کا ماننا ہے کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی بیشی سے ایف سی چارجز پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ نیپرا اور حکومت پاکستان کے قواعد و ضوابط کے تحت صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی کے الیکٹرک کے بلز کے ذریعے کی جاتی ہے۔