میسی سعودی عرب سے کتنے کروڑ ڈالر وصول کررہے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میسی سعودی عرب سے کتنے کروڑ ڈالر وصول کررہے ہیں؟
میسی سعودی عرب سے کتنے کروڑ ڈالر وصول کررہے ہیں؟

ریاض: لیونل میسی جن کا ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے اہم کردار تھا انہوں نے سعودی کلب الہلال سے کھیلنے کی پیشکش کو مسترد کیا ہے تاہم وہ سعودی عرب کے سیاحتی سفیر کے طور پر پرکشش معاہدے سے کروڑوں ڈالرز کما رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیونل میسی نے سعودی عرب سے سیاحتی سفیر کے معاہدے پر سال 2021ء میں دستخط کیے تھے تاہم اسکی تفصیلات اب سامنے آئی ہیں۔

سیاحتی سفیر ہونے کے ناطے سعودی عرب اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو 3سال کے دوران ڈھائی کروڑ ڈالرز یعنی (پاکستانی روپوں میں 7ارب 17کروڑ روپے سے زائد) معاوضہ ادا کرے گا جبکہ معاہدے کے تحت میسی کو سعودی مقامات کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکانٹس پر پوسٹ کرنا ہوں گی۔

اسی طرح سعودی عرب کے خلاف کوئی منفی بیانات دینے سے گریز کرنا ہوگا۔میسی رواں سال مئی میں اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب چھٹیاں منانے گئے تھے جس کی تصاویر بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، جنہیں خوب پذیرائی ملی تھی۔

دوسری جانب لیونل میسی کو سال میں ایک بار خاندان کے ہمراہ سعودی عرب آنے پر 20 لاکھ ڈالرز دیئے جائیں گے جبکہ سفری اخراجات بھی حکومت ہی ادا کرے گی۔

مزید پڑھیں:پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان ہوگیا

قبل ازیں پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کلب چھوڑنے پر سعودی کلب الہلال نے انہیں 500ملین یورو (پاکستانی روپوں میں 1.5کھرب روپے سے زائد) کی پیشکش کی تھی تاہم میسی نے امریکی کلب انٹرمیامی کو ترجیح دی۔

Related Posts