عالیہ بھٹ کتنے عرصے تک کام کریں گی؟ مداحوں کو بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالیہ بھٹ کتنے عرصے تک کام کریں گی؟ مداحوں کو بتادیا
عالیہ بھٹ کتنے عرصے تک کام کریں گی؟ مداحوں کو بتادیا

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ اور رنبیر کپور کی اہلیہ عالیہ بھٹ نے اپنے چاہنے کو بتادیا کہ وہ کتنے عرصے تک فلم انڈسٹری میں کام کریں گی، اداکارہ نے بتایا کہ میری خواہش ہے کہ سو سال کی عمر تک کام کرتی رہوں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ نے فلم کی پروموشن کے دوران بتایا کہ مجھے اکثر لوگ مشورہ دے رہے ہیں ان دنوں کام نہیں آرام کی ضرورت ہے۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ سو سال کی عمر تک بھی کام کروں گی، عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی پہلی پروڈیوس کردہ فلم ڈارلنگ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ کام کرنے سے مجھے سکون ملتا ہے، یہ میرا جنون ہے،یہ میرے دل، دماغ، روح، ہر چیز کو زندہ اور چارج رکھتا ہے، لہٰذا میں 100 سال کی ہونے تک کام کروں گی۔

مزید پڑھیں:آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر حادثہ، فوجی افسران کی شہادت پر شوبز ستارے بھی افسردہ

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں تب تک کام کروں گی جب تک میری صحت مجھے اجازت دے گی اور اگر آپ فٹ اور صحت مند ہیں تو آرام کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

Related Posts