لاہور: ٹیپو ٹرکاں والا خاندان اور طیفی بٹ کی دیرینہ دشمنی نئے عہد میں داخل ہوگئی۔ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ طیفی کے بہنوئی جاوید بٹ کو 5 لاکھ روپے نقد اور 2 مکانات کے عوض قتل کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ جاوید بٹ کو ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر معصب کے کہنے پر قتل کیا ہے۔ قتل کا سودا 5 لاکھ روپے نقد اور دو مکانات کے عوض طے پایا تھا۔
آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے ڈی آئی جی عمران کشور نے کہا کہ قاتل اظہر اور الیاس امیر معصب سے رابطے میں رہے۔ عارف نامی شخص نے شوٹرز کی امیر معصب سے ملاقات کروائی تھی تاہم پتوکی کے رہائشی عارف کو گرفتار نہیں کیاجاسکا۔
ملزم عارف امیر معصب کا سابق ملازم ہے جو کیس میں فی الحال مفرور ہے۔ ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے کہا کہ شوٹرز کی گرفتاری سیف سٹی کیمراز کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔ قتل کا ماسٹر مائنڈ اس وقت ملک میں ہی نہیں تھا۔
ماسٹر مائنڈ امیر معصب جاوید بٹ کے قتل سے 6روز پہلے ہی ملک سے باہر روانہ ہوگیا تھا۔ دونوں شوٹرز اظہر اور الیاس نے قتل سے پہلے اور بعد میں بھی امیر معصب سے رابطہ کیا تھا جو تمام تر واقعے کا ماسٹر مائنڈ بتایا جاتا ہے۔