ٹیلی ویژن براڈکاسٹراور عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان اس وقت سے توجہ کا مہوربنی ہوئی ہیں جب سے وہ تیسری بار مرزا بلال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
‘میڈ ان ہیوینس’ نے ان کی ”خوفناک” پہلی ملاقات اور محبت میں گھرنے کی کہانی کا انکشاف کیا ہے۔
ریحام خان ہمیشہ عوام کی نظروں میں رہیں،ریحام خان کی صاف گوئی اور سیدھی سادی شخصیت نے انہیں پاکستان کی بہترین نیوز اینکرز میں سے ایک بننے میں مدد دی۔اگرچہ انہیں اپنے پریشان کن بیانات اور متعصبانہ رائے کی وجہ سے جانچ کا سامنا کرنا پڑا ہے، لیکن 49 سالہ اینکر نے اپنے شوہر کے ساتھ زندگی بسر کرنے کا فیصلہ کیا۔
ریحام خان، اور ان کے شوہر بلال مرزا بنیادی طور پر اپنے پیشے کی نوعیت کی وجہ سے، سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہے، انہوں نے سامعین کے پوچھے گئے کچھ سوالات کے جوابات دیے۔جوڑے نے اس حوالے سے سامعین کو آگاہ کیا کہ اُن دونوں کی پہلی ملاقات کیسے، کب اور کہاں ہوئی۔
بلال نے انکشاف کیا کہ وہ دونوں ایک ٹرین اسٹیشن پر ملے جہاں ریحام خان 10 لاکھ مالیت کا مہنگا ہینڈ بیگ لے کر انتظار کررہی تھیں کہ اُن پر کچھ لوگوں نے حملہ کیا جنہوں نے ان کا بیگ چھیننے کی کوشش کی لیکن اُس وقت میں ان کی مدد کو پہنچ گیا اور چوروں کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ہماری پہلی ملاقات تھی اور یہیں سے ہی بات آگے بڑھی۔
واضح رہے کہ ریحام نے پہلی بار 1993 میں اعجاز رحمان سے شادی کی تھی۔ اس جوڑے نے 2005 میں طلاق لے لی۔ریحام نے بعد میں 2014 میں کرکٹر سے سیاست دان بننے والے عمران خان سے شادی کی اور تقریباً ایک سال بعد دونوں نے طلاق کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں:ہنی ٹریپ کے الزامات، عدالت کا مہوش حیات کیخلاف مواد سوشل میڈیا سے ہٹانے کا حکم
ریحام نے تیسری شادی بلال مرزا سے کی، مرزا بلال ایک 36 سالہ ٹیلی ویژن پیش کنندہ، طنز نگار، اور ماڈل ہیں جو سیئٹل اور نیویارک شہر میں مقیم ہیں۔