کراچی، مالک مکان کرایہ دار کی 6 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کے بعد فرارہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Two girls allegedly gang-raped by three men in lahore

کراچی کے علاقے کورنگی میں مالک مکان کرایہ دار کی 6 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کی کوشش کے بعد فرار ہوگیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی میں مالک مکان نذیر نے کرایہ دار کی 6 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی جس کے بعد رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ عوامی کالونی میں مقدمہ درج ہے۔ بعد ازاں ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں کرائے کے مکان میں بیوہ خاتون اپنے بیٹے نوید اور 6 سالہ بیٹی مائرہ کے ساتھ 2 ماہ سے رہائش پذیر تھے۔ نوید نے بتایا کہ میں اور میری والدہ دونوں ایک گارمنٹ فیکٹری میں کام کرتے ہیں اور منگل کی صبح گھر پر موجود تھے۔

نوید کے بیان کے مطابق اس کی چھوٹی بہن کھیلتے ہوئے مالک مکان کے گھر پہنچ گئی۔ والدہ نے بہن کو آواز دی لیکن وہ نہیں آئی۔ والدہ مالک مکان نذیر کے گھر پہنچیں تو اسے میری بہن مائرہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرتے دیکھ لیا۔ انہوں نے مائرہ کو بچا لیا۔

بعد ازاں بچی کی والدہ نے ادارہ برائے انسانی حقوق سے رابطہ کرکے ادارے کی ٹیم کے ہمراہ تھانہ عوامی کالونی پہنچیں اور مالک مکان کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ بچی کے بھائی نوید کو امید ہے کہ ایس ایچ او عوامی کالونی ہمایوں خان ملزم نذیر کو گرفتار کر لیں گے۔ بچی کو میڈیکل معائنے کیلئے ہسپتال روانہ کردیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے سزائے موت کے مجرم کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا

Related Posts