اسلام آباد میں ڈکیتی، ملزمان 17 لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور موبائل فون لے گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

zev

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملزمان نے گھر کا صفایا کردیا ہے، ڈاکو 17 لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور موبائل فون لے گئے۔

یہ تشویشناک واقعہ تھانہ شالیمار کی حدود میں سیکٹر ایف 10 فور کے علاقے میں پیش آیا جہاں لٹنے والے شہری نیاز احمد خان نے ایم ایم نیوز کو واردات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نیاز احمد خان نے کہا کہ گزشتہ شب 8 بج کر 15 منٹ پر میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا۔ 3 مسلح ملزمان ہمارے گھر میں گھس آئے۔

متاثرہ شہری نیاز احمد نے کہا کہ ملزمان آپس میں پشتو، اردو اور پنجابی میں گفتگو کر رہے تھے جو نوجوان تھے۔ ملزمان نے مجھ سمیت تمام اہلِ خانہ کو ایک کمرے میں بند کردیا اور لوٹ مار شروع کردی۔

نیاز احمد نے کہا کہ ملزمان نے باری باری تمام کمروں کی تلاشی لی اور 17 لاکھ روپے کے 30 تولے طلائی زیورات ، آئی فون 11 پرو موبائل فون اور ضروری کاغذات اور بلز کے ساتھ ہینڈ بیگ بھی لے گئے۔

ملزمان نے نیاز احمد کے گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی 2 ڈی وی آرز بھی اتار لیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے۔ متاثرہ شہری نے حکامِ بالا سے لوٹا گیا زیور اور دیگر اشیاء واپس دلانے اور ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: قبرستان کی زمین پر قبضہ، عوام مشتعل، مافیا کو بھاگنے پر مجبور کردیا

Related Posts