کراچی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر انتظامیہ نے ڈنڈا اٹھالیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Five restaurants sealed in Karachi over violation of SOPs

کراچی: ‏کمشنر نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کارروائیوں ، جرمانے،شادی ہالزاور ریسٹورنٹس کی خلاف اقدامات کی تفصیلات جاری کردیں۔

کمشنرکی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز6 اضلاع میں421 شادی ہالزمیں سے50 کامعائنہ کیاگیا ،50 شادی ہالزمیں سے7خلاف ورزی کرتےپائےگے۔

7شادی ہالزمیں سے4کووارننگ،3کوسیل کیاگیا،6اضلاع میں177ریسٹورنٹس کامعائنہ کیاگیا،76ریسٹورنٹس ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرتےپائےگئے ۔15ریسٹورنٹس کووارننگ اور61کوسیل کیاگیا۔

مزید پڑھیں:منگھوپیر بند، کراچی کے دیگر علاقوں میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تیاریاں

واضح رہے کہ کراچی میں آج سے مختلف علاقو ں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

Related Posts