پنجاب میں اڑیال کا گوشت کھلے عام فروخت، ہوٹل پر چھاپہ،مالک گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

hotel owner arrested for selling Urial meat in punjab

راولپنڈی :صوبائی وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری سید صمصام علی بخاری کی ہدایت پر محکمہ جنگلی حیات سالٹ رینج کی بڑی کارروائی، اڑیال کے گوشت کی غیرقانونی فروخت میں ملوث نمبردار ہوٹل پر چھاپہ۔ دو زندہ اڑیال اور 17 کلو گوشت برآمد ،ہوٹل مالک گرفتار، قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاگیا۔

محکمہ جنگلی حیات سالٹ رینج کو سوشل میڈیا کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ میانوالی تلا گنگ روڈ پر واقعہ کنڈ شہر کے نمبردار ہوٹل پر اڑیال کے گوشت کی غیر قانونی فروخت جاری ہےاور ہوٹل والے پانچ ہزار روپے فی کلو اڑیال کے گوشت کی فروخت کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری سید صمصام علی بخاری کی ہدایت پر محکمہ جنگلی حیات سالٹ رینج نے کاروائی کرتے ہوئے اڑیال کےگوشت کی غیرقانونی فروخت میں ملوث میانوالی تلہ گنگ روڈ پر واقعہ کنڈ شہر کے نمبر دار ہوٹل پر چھاپہ مار کر دو زندہ اڑیال اور 17 کلو اڑیال کا گوشت برآمد کرلیا۔

مزید پڑھیں:جرائم پیشہ افراد نے عدالتی احکامات ہوا میں اُڑا دیئے، کھلے عام اسلحے کی نمائش

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سالٹ رینج غلام رسول نے ایکشن لیتے ہوئے ہوٹل پر چھاپہ مار کر اس غیر قانونی دھندے میں ملوث ہوٹل مالک عبدالقیوم نمبردار کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

صوبائی وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری صمصام علی بخاری نے محکمہ وائلڈ لائف سالٹ رینج کی ٹیم کو کامیاب کارروائی پر مبارکباد دی ہے۔

Related Posts