کراچی میں آج بھی شدید گرمی اور حبس کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hot and humid weather expected in Karachi today
FILE PHOTO

پاکستان محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں آج موسم نہایت گرم اور مرطوب (حبس زدہ) رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

دوپہر کے اوقات میں گرمی کی شدت “ہیٹ انڈیکس” کی وجہ سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ محسوس ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اس وقت کراچی کا آسمان صاف ہے اور شدید دھوپ کی وجہ سے موسم مزید گرم اور مرطوب ہو گیا ہے۔

اس وقت درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ حبس کے باعث محسوس ہونے والا درجہ حرارت 36 ڈگری ہے۔

مغربی ہوائیں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ فضا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔

ماہرین موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں تاکہ گرمی کے باعث ہونے والی بیماریوں، خصوصاً ہیٹ اسٹروک سے بچا جا سکے۔

Related Posts