اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے،زیادہ تر علاقوں کو زیادہ درجہ حرارت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
شام یا رات کے اوقات میں گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خطے پر براعظمی ہوا کا غلبہ جاری ہے،ملک براعظمی ہوا کے زیر اثر رہے گا، جو خطے کے بیشتر حصوں میں مسلسل گرم اور خشک حالات میں حصہ ڈال رہا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہا۔ جمعرات کو دادو ملک کا گرم ترین شہر رہا جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا۔