ہارس ٹریڈنگ کا ماسٹر مائنڈ زرداری، اسے جیل بھیجنا چاہیے، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اگر امریکا نے مدد کری تو ملکی سیکیورٹی کمزور ہوگی، عمران خان
اگر امریکا نے مدد کری تو ملکی سیکیورٹی کمزور ہوگی، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کا ماسٹر مائنڈ زرداری ہے، اسے جیل بھیجنا چاہئے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ پنجاب میں ہمارے ایم پی ایز کو خریدنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی جا رہی ہے، اس کام کے پیچھے آصف علی زرداری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج لاہور کو بھی سندھ ہاؤس میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ کی طرح کا سامنا ہے، جہاں پر رکن صوبائی اسمبلی کو خریدنے کے لیے 50 کروڑ روپے تک کی پیشکش کی گئی۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کے پیچھے اس کام کے ماسٹر مائنڈ آصف علی زرداری ہیں جو اپنی کرپشن پر این آر او حاصل کرتے ہیں اور لوٹی ہوئی دولت سے لوگوں کو خریدتے ہیں۔ اسے جیل بھیجنا چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ نے ایکشن لیا ہوتا اور منحرف رکن پر تاحیات پابندی لگائی ہوتی تو اس طرح کے کاموں کو روکا جا سکتا تھا۔عمران خان نے لکھا کہ کیا امپورٹڈ حکومت کو احساس نہیں قوم کو کتنا نقصان ہو رہا ہے؟

مزید پڑھیں:ن لیگ کے وزیر بوکھلاہٹ میں اول فول بول رہے ہیں، نظر انداز کرنا بہتر ہے، فواد چوہدری

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ نہ صرف ہماری جمہوریت پر حملہ ہے بلکہ ہمارے معاشرے کے اخلاقی تانے بانے پر بھی حملہ ہے۔

Related Posts