خوفناک ٹریفک حادثہ، کار ٹول پلازے سے ٹکرا ہوا میں بکھر گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چلی میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک تیز رفتار کارکو ایک ٹول پلازے کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا کرہوا میں بکھرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس حادثے کے بعد ٹریفک حکام کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں حادثے کی ویڈیو سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کار 220 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی جو ڈرائیور سے بے قابو ہو کرٹول پلازے کی حفاظتی دیوارسے ٹکرا کر ہوا میں ٹکڑے ٹکرے ہوگئی۔

یہ خوفناک حادثہ دارالحکومت سینتیاگو سے963 کلو میٹر دور پورنکی کے مقام پر پیش آیا۔

العربیہ کے مطابق جنونی ڈرائیونگ کرنے والےنوجوان کی عمر 21 سال تھی جوموقع پر ہی دم توڑ گیا۔ وہ ٹول پلازے سے کچھ فاصلے پر کار کی رفتار کنٹرول کرنے میں ناکام رہا اور انتہائی تیز رفتار سے کار چلاتےہوئے ٹول پلازے سے ٹکرا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار دیوار سے ٹکراتے ہی کئی ٹکڑوں میں ہوا میں بکھر گئی اور اس کے ساتھ ہی آگ کے شعلے بلند ہوئے۔

ایک مقامی اخبار “ریو نیگرو” نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ٹیکس کلیکشن سینٹرمیں موجود ملازمین نے رفتارچیک کرنے والے کیمرے میں کار کی رفتار معلوم کرلی تھی۔ وہ حیران رہ گئے کہ کار 220 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے آ رہی تھی۔

اخبار نے تفتیش کاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ کار کا انجن ہوا میں 70 میٹر تک اونچا گیا جبکہ اس کے کچھ حصے اڑ کر 30 میٹر سے زیادہ دور جا گرے۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ڈرائیور اتنی تیز رفتاری سے علاقے میں کیوں داخل ہوا۔ حالانکہ اس کے راستے میں جگہ جگہ رفتار کم کرنے کے ٹریفک سائن موجود تھے۔ حادثےکےوقت موسم بھی صاف تھا اور منظربھی واضح تھا۔

Related Posts