ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پر دبئی پولیس کی پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی پذیرائی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کے ایک لاکھ درہم پولیس کو دے دیے۔

28 سالہ سفیان ریاض کرائے پر لیموزین دینے والی کمپنی میں گاڑی چلاتا ہے۔

23 مئی کو اسے اپنی گاڑی سے ایک لاکھ ایک ہزار 463 درہم ملے، یہ رقم ملنے سے ایک گھنٹہ پہلے ہی سفیان نے ایک مسافر کو اس کی منزل پر اتارا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں عالمی معیار کی فش مارکیٹ قائم کی جائے گی

سفیان ریاض نے یہ رقم البرشا پولیس اسٹیشن میں جمع کروا دی۔

اس نے کہا کہ مجھے یہ رقم میری گاڑی کے اندر ملی، میں چاہتا ہوں کہ یہ اس کے مالک تک پہنچ جائے۔

سفیان کا کہنا تھا کہ ایک اچھا شہری ہوتے ہوئے میں نے پولیس اسٹیشن میں رقم دے دی۔

بعد ازاں البرشا پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ماجد السویدی نے سفیان کو فون کرکے بلوایا اور اس کارنامے پر شاباشی دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سفیان کی اس ایمانداری پر فخر کرتے ہیں، پولیس فورس عوام کو معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کیلئے ترغیب دیتی ہے۔

سفیان ریاض کو دبئی پولیس نے تحفہ اور سرٹیفکیٹ بھی دیا۔

Related Posts