سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز پاکستان میں ہوگی، کہیں اور نہیں۔چیئرمین کرکٹ بورڈ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز پاکسان میں ہوگی، کہیں اور نہیں۔چیئرمین کرکٹ بورڈ
سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز پاکسان میں ہوگی، کہیں اور نہیں۔چیئرمین کرکٹ بورڈ

لاہور: چیئرمین  پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز پاکستان میں ہوگی، کہیں اور نہیں کیونکہ غیر جانبدارانہ مقام یا کسی اور ملک جا کر سیریز کھیلنے کے لیے مزید وقت ہمارے پاس نہیں ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران احسان مانی نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کوئی منفی بات نہیں کی جس سے ہمیں یہ  اشارہ ملتا ہو کہ وہ پاکستان آنا ہی نہیں چاہتے بلکہ یوں سمجھنا چاہئے کہ وہ سری لنکن حکومت سے کلیئرنس کی بات کر رہے ہیں جس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی باکسرمحمدوسیم کل فلپائنی باکسرکےمدمقابل ہوں گے

چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ چند کرکٹرز کو سری لنکن بورڈ نے این او سی جاری نہ کرتے ہوئے اس بات کا پابند کیا کہ پاکستان نہ جانے والے کرکٹرز اس دوران فارغ رہنا چاہیں تو رہیں، لیکن کہیں اور بھی نہیں کھیل سکتے۔ امید کرتے ہیں کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر ضرور آئے گی اور پاکستان میں  ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ میچز کھیلے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف روزِ اوّل سے یہی رہا ہے کہ ہم انٹرنیشنل میچز پاکستان میں کروانا چاہتے ہیں۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کا اعلان ہوچکا ہے اور اب صرف ان کی آمد کا انتظار ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نےسری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے سرفراز احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا جبکہ بابر اعظم کوقومی ٹیم کانائب کپتان مقررکیا گیا ہے۔

ہیڈکوچ مصباح الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی  احسان مانی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے قومی ٹیم کے کپتان کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیےکپتان سرفراز احمد ہی رہیں گےجب کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان 23 ستمبر کو کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے سرفرازاحمد کپتان برقرار

Related Posts