وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی یمن کے سفیر محمد متاہر الاشابی سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی یمن کے سفیر محمد متاہر الاشابی سے ملاقات
وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی یمن کے سفیر محمد متاہر الاشابی سے ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے آج اسلام آباد میں برادر اسلامی ملک یمن کے سفیر محمد متاہر الاشاہی سے ملاقات کی جس کے دوران پاک یمن تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر  اعجاز احمد شاہ نے یمنی سفیر سے وزارتِ داخلہ کے دفتر میں ملاقات کی جس کے دوران یمنی سفیر نے سیکورٹی و داخلی امور کوبطریقِ احسن انجام دینے پر وزارتِ داخلہ کی کارکردگی کو سراہا۔

یمن کے سفیر محمد متاہر الاشاہی نے اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تمام تر سہولیات تسلی بخش ہیں۔

 وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ یمن کے ساتھ اسٹوڈنٹ و فیملی ویزہ کی بر وقت فراہمی کا لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا ہے۔ فیملی کے ساتھ پاکستان آنے والے طلبہ کے لیے ویزہ کی مدت کا ڈگری کے حساب سے تعین کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

اعجاز شاہ نے کہا کہ ہمارا مقصد سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنا ہے جبکہ پاکستان کی پوری کوشش ہے کہ یمن کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں ہر ممکن تعاون کیا جائے، مقرر کردہ طریقہ کار کے تحت درخواست گزاران کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔

اس موقعے پر یمن کے سفیر محمد متاہر الاشاہی نے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی اور ملاقات کے لیے شکریہ ادا کیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آرمی ایکٹ پر ترمیمی بل کے  مسوّدے کا جائزہ لینے کے لیے تحریکِ انصاف کے پارٹی ترجمانوں اور سرکاری ترجمانوں پر مشتمل اجلاس آج طلب کیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے اہم اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حکومتی فیصلے کے حوالے سے ترمیمی بل پر بریفنگ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: آرمی ایکٹ ترمیمی مسوّدے پر ترجمانوں کا اہم اجلاس طلب 

Related Posts