پیرس ہلٹن جنسی استحصال کا واقعہ سناتے ہوئے رو پڑیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیرس ہلٹن جنسی استحصال کا واقعہ سناتے ہوئے رو پڑیں
پیرس ہلٹن جنسی استحصال کا واقعہ سناتے ہوئے رو پڑیں

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور رئیلٹی اسٹار 39 سالہ پیرس ہلٹن قانون سازوں کی کمیٹی کو بچپن میں ایک بورڈنگ اسکول میں خود کو جنسی استحصال کا نشانہ بنائے جانے کی داستان سنانے کے دوران اشکبار ہوگئیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پیرس ہلٹن ریاست اٹاہ میں بچوں کو کم عمری میں جنسی استحصال کا نشانہ بنائے جانے سے متعلق قانونی بل بنانے والی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئیں۔

پیرس ہلٹن نے کمیٹی کے سامنے خود کو 17 برس کی عمر میں اٹاہ کے بورڈنگ اسکول پرووو کینیون میں جنسی استحصال کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ سناتے ہوئے قانون سازوں سے مطالبہ کیا کہ بچوں کے تحفظ کے لیے سخت قوانین بنائے جائیں۔

اداکارہ نے کمیٹی کے سامنے گواہی دی کہ انہیں 17 برس کی عمر میں ذہنی و جسمانی استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔

جنسی طور پر استحصال کا شکار ہونے والی اداکارہ نے کمیٹی کو بتایا کہ اسکول میں بدترین جنسی استحصال کا نشانہ بننے کی وجہ سے وہ کئی سال تک سکون کی نیند نہیں سو سکی تھیں اور وہ راتوں کو اچانک نیند سے بیدار ہوجاتی تھیں۔

انہوں نے کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ کم عمری میں بچوں کا علاج یا تعلیم کے بہانے ان کا استحصال کیے جانے سے متعلق سخت قوانین بنائے جائیں۔ مذکورہ کمیٹی میں پیش ہونے سے قبل ہی پیرس ہلٹن نے اٹاہ کے مذکورہ پرووو کینیون کو بند کرنے کی مہم شروع کردی تھی۔

پیرس ہلٹن نے گزشتہ برس اکتوبر میں مذکورہ اسکول کو بند کرنے کے خلاف اسکول کے باہر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا تھا، جس میں درجنوں معروف شخصیات شامل ہوئی تھیں۔

مظاہرے میں شریک ہونے والی تمام معروف شخصیات بچپن میں مذکورہ اسکول میں زیر تعلیم یا زیر علاج رہ چکی تھیں اور انہیں بھی جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

پرووو پرووو کینیون اسکول نہ صرف تعلیم کی سہولیات فراہم کرتا ہے بلکہ وہ مختلف ذہنی و جسمانی مسائل کا سامنا کرنے والے بچوں کے علاج کی سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔

پیرس ہلٹن کو ان کے والدین نے ان کے جارحانہ رویوں کے باعث ذہنی علاج و تربیت کے لیے مذکورہ اسکول میں ایک سال تک بھیجا تھا۔

پیرس ہلٹن نے ابتدائی طور پر مذکورہ اسکول میں جنسی استحصال کا نشانہ بنائے جانے کے واقعے کا ذکر ستمبر 2020 میں ریلیز ہونے والی ایک دستاویزی فلم میں کیا تھا۔

” یہ پیرس ہلٹن ہے ” نامی دستاویزی فلم میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ پرووو کینیون اسکول میں تربیت کے دوران انہیں بدترین طریقے سے ذہنی و جسمانی استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار زوئی ہاشمی کے اسکینڈل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Related Posts