ہولی وڈ اداکارہ ایما اسٹون کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہولی وڈ اداکارہ ایما اسٹون کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
ہولی وڈ اداکارہ ایما اسٹون کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

نیو یارک: مشہور و معروف ہولی وڈ اداکارہ اور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ایما اسٹون نے 2019 میں اپنے قریبی دوست اور امریکی فلم ساز ڈیو میکری سے اچانک منگنی کرلی تھی اور 2020میں کسی کو بتائے بغیر شادی بھی کرلی تھی اور اب اطلاعات ہیں کہ ایما اسٹون کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ایما اسٹون کا کہنا ہے کہ ماں بننے سے متعلق کافی پرجوش ہیں اور بہت خوش ہیں۔ایما اسٹون اپنے دوستوں سے مل رہی ہیں اور کام بھی کررہی ہیں، وہ ہمیشہ متحرک رہی ہیں اور روزانہ ایکسرسائز بھی کرتی ہیں۔تاکہ فٹ رہ سکیں۔

—فوٹو:ڈیلی میل

اداکارہ کی جانب سے 4 جنوری کو کچھ تصاویر شائع کی گئی تھیں جن میں وہ لاس اینجلس میں اپنی دوست کے ساتھ چہل قدمی کررہی تھیں۔ شائع کردہ تصویر میں ایسا معلوم ہورہا ہے تھا کہ اداکارہ حاملہ ہیں۔

تاہم اداکارہ ایما اسٹون کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تھی۔واضح رہے کہ 2019 میں 31 سالہ ایما اسٹون اور 34 سالہ ڈیو نے منگنی کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا تھا۔جس کے بعد گزشتہ برس خبریں تھیں کہ دونوں نے خاموشی سے شادی کرلی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @davemccary

ویسے تو ایما کے حوالے سے مشہور ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بہت محتاط رہتی ہیں اور کسی سے کوئی چیز شیئر نہیں کرتیں اور اپنی ذاتی زندگی کو خفیہ رکھتی ہیں، رپورٹس کے مطابق ان دونوں کی پہلی ملاقات 2016 دسمبر میں ایک ایونٹ کے دوران ہوئی تھی۔

2018 میں اگست میں ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا تھا کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے، شادی اور بچوں کے حوالے سے میری سوچ میں بھی کافی حد تک تبدیل ہوگئی ہے، جب میں چھوٹی تھی تو سوچتی تھی کبھی شادی نہیں کروں گی اور نہ ہی بچے پیدا کروں گی تاہم اب سوچ مختلف ہے۔

ایما اسٹون اور ان کے ساتھی اداکار اینڈریو گارفیلڈ کے افیئر کی خبریں بھی میڈیا میں سامنے آتی رہی ہیں۔مگر اب دونوں کی شادی کے بعد یہ خطریں سامنے آرہی ہیں کہ ایما اسٹون امید سے ہیں اور جلد خوشخبری دیں گی۔

Related Posts