ہالینڈ ”ڈیجیٹل پاکستان“ کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے میں مدد کے لیے تیار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہالینڈ ”ڈیجیٹل پاکستان“ کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے میں مدد کے لیے تیار
ہالینڈ ”ڈیجیٹل پاکستان“ کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے میں مدد کے لیے تیار

پاکستان میں ڈیجیٹل دور کا آغاز کرنے اور ”ڈیجیٹل پاکستان“ کے خواب  کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے ہالینڈ نے مدد کی پیشکش کی ہے۔ حکومتِ ہالینڈ پاکستانی حکام کی مدد کرنے کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم جاری ہے جس کے دوران ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کی سربراہ تانیہ ایدروس اور ملکۂ ہالینڈمیکسیما کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران پاک ہالینڈ تعلقات پر گفت وشنید ہوئی۔

ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کی سربراہ تانیہ ایدروس نے ملکۂ ہالینڈ کو وزیر اعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس پر ملکۂ میکسیما نے مسرت کا اظہار کیا۔

اس موقعے پر تانیہ ایدروس سے گفتگو کرتے ہوئے ملکہ میکسیما نے کہا کہ ہم ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ ملاقات کے دوران ملکہ میکسیما کے حالیہ دورۂ پاکستان پر بھی گفتگو کی گئی۔

گفتگو کے دوران ملکہ میکسیما نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ڈیجیٹل شناخت کے منصوبے پر عمل ضروری ہے جبکہ اس سے پاکستان میں ترقی اور صنفی امتیاز کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

تانیہ ایدروس نے کہا کہ ڈیجیتل پاکستان ایک انقلابی منصوبہ ہے جو پاکستان میں ترقی کے نئے عہد کا آغاز ثابت ہوگا۔ منصوبہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر شروع کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن منصوبے  کے  پہلے مرحلے میں خیبرپختونخواہ اور سرحدی علاقوں کو شامل کیا جائے گا۔ 

پاکستان براڈ کاسٹنگ (پی بی سی ) کے دورہ کے موقع پر9 روز قبل  گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات ونشریات اکبر حسین درانی نے کہا کہ بھارتی پروپیگنڈے کا توڑ ضروری ہے۔ 

مزید پڑھیں:  منصوبےکے پہلے مرحلے میں خیبرپختونخواہ کی شمولیت

Related Posts