کراچی:کورونانے ای کا مرس اور ڈیجیٹل پاکستان کی اہمیت کو بڑھا دیا ہے یہ بات ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شیخ سلطا ن رحمان نے ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کراچی، ریجنل آفس لا ہوراور کپیٹل آفس اسلا م آباد میں منعقد ہ سیمینار ای کا مرس اور ڈیجیٹل پاکستان امکانا ت اور چیلنجزمیں کہی۔
ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شیخ سلطا ن رحمان نے پاکستان میں ای بز نس کے فرو غ کے لیے ای کامرس اور ڈیجیٹل پاکستان پا لیسی کی عمل درآمد پر زور دیا۔ انہو ں نے کہاکہ COVID-19 کی وجہ سے آن لا ئن کا روبار میں اضا فہ ہو ا ہے جس میں سو شل میڈ یا نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ای کا مرس کے ذریعے برانڈنگ اور نئی مصنو عات کی ما رکیٹنگ کے لیے بڑی سر مایہ کاری کی ضرورت نہیں ہو تی۔ انہو ں نے چھو ٹے کاروبار کے لیے ای کامرس کی آگا ہی اور ٹیکنا لو جی استعمال پر زور دیا کیونکہ پاکستان کی Youth 64 فیصد افراد پر مشتمل ہے جو ٹیکنالوجی کو آسانی سے اپنا سکتی ہے اور اس کے نتیجے میں ITسے وابستہ کا روبار کو فروغ ملے گا۔
وزارت تجا رت کی جوائنٹ سیکر یٹر ی عائشہ مو ریانی نے اپنے تا ثرات میں ای کا مرس پالیسی کے اہم پہلوؤ ں جیسا کہ Regulation، سہو لیات، Financial Inclusion اور ڈیجیٹلائز یشن کے ذریعے ادائیگیاں، یو تھ کو با اختیار بنانا، کاروبارکو فروغ، تجا رتی تر قی، صارفین کی حفا ظت اور نیشنل اکنا مک کو نسل کے متعلق بتایا۔
رضا احمد سکھیراپروجیکٹ منیجروزارت انفا رمیشن ٹیکنا لو جی نے شر کاء کو نئے سا فٹ ویئر ز کی تیا ری انٹر نیٹ تک رسا ئی، کاروباری سہو لت کے اقدامارت، آئی ٹی ویلی کا قیام، ریسر چ اور ڈویلپمنٹ کی ICTسیکٹر میں فروغ، ایس ایم ایز کی سہو لت اور نئے کا روبار کے آغا ز پر روشنی ڈالی۔
انہو ں نے مزید بتایا کہ ای کا مرس انڈ سٹر ی میں بہت زیادہ امکا نا ت ہیں اور اور اس وقت اس کی Sales Global 3.4 کھر ب ڈالر تک پہنچ چکی ہے جبکہ پاکستان میں اس کے ذریعے سیلز 2ارب ڈالر ہے۔شہزا د شاہد چیئر مین(PASHA) نے بتایاکہ پچھلے ایک سال میں ITسیکٹر سے متعلق بر آمدات میں 23فیصد اضا فہ ہوا ہے جو کہ اس شعبے کی مزید صلا حیتو ں کو ظاہر کرتا ہے۔
انہو ں نے مز ید بتا یا کہ حکومت ای کا مرس سیلز کو 5ارب ڈالر تک اگلے تین سالو ں میں لے جا نا چا ہتی ہے اس وات آئی ٹی سیکٹر میں کا م کر نے والی کمپنیا ں زیا دہ تر چھو ٹے پیما نے پر ہیں ہمیں اس سیکٹرمیں سر مایہ کاری کو مزید بڑھانا ہے جیسا ٹیکنا لو جی سے کاروبار ی ما حول مزید بہتر ہوا ہے اور ہمیں اپنی انٹر نیٹ سروس اور connectivityکوبہتر بنانے کی ضرورت ہے تا کہ عا لمی سطح پر مقابلہ کیا جا سکے۔