گراؤنڈز سے قبضہ ختم ہونے سے ہاکی کو فروغ ملے گا، شہلا رضا

مقبول خبریں

کالمز

zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hockey will be promoted with the end of occupation of grounds:Shehla Raza

کراچی: صوبائی وزیرشہلا رضا نے کہا ہے کہ کراچی میں قبضہ مافیا سے گراؤنڈ خالی کرائے جارہے ہیں اس سے قومی کھیل کے فروغ کیلئے مزید مواقع سامنے آئیں گے۔

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شکار پور میں انڈر 25 انٹر ڈسٹرکٹ سندھ جیتنے والی کراچی ایسٹ ہاکی ٹیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر سندھ سیکریٹری سید امتیاز علی شاہ تھے۔

انکے ہمراہ کے ایچ اے پیٹرن انچیف وائس ایڈمرل (ر) سید عارف اللہ حسینی،چیئرمین کے ایچ اے و جی ایم ویمن ونگ صوبائی وزیر شہلا رضا، معروف اسپورٹس اینکر مرزا اقبال بیگ،صدر کے ایچ اے ڈاکٹر جنید علی شاہ،کے ایچ اے لیگل ایڈوائزر سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل عامر عزیز،، اولمپیئن حنیف خان ،چیئرمین گلفراز احمد خان،ایس پی اعجاز الدین،سیکریٹری حیدر حسین ،خزانچی ابوزر امراؤ، جاوید اقبال،ریاض الدین،مصطفی جمیل،عرفان طاہر،ندیم احمد اور ارشد کے علاوہ کے ایچ اے عہدیداران و دیگر ہاکی فیملی سے منسلک افراد موجود تھے۔

مہمان خصوصی اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر سندھ سیکریٹری سید امتیاز علی شاہ نے اسپیشل کیش پرائز ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اسلم خان نیازی کو دیا جبکہ کھلاڑیوں میں دس دس ہزار کیش پرائز دیا اور تعریفی اسناد دیں،اسکے علاوہ پشاور میں جاری انڈر 16 بوائز قومی ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے سلطان محمود اور ارباز ایاز کو بحیثیت سندھ ٹیم پلیئر نمائندگی کیلئے جہاز کے ٹکٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی سیکریٹری یوتھ اینڈ افیئر سید امتیاز علی شاہ نے کہا کہ اسپورٹس منسٹر سردار بنگل خان مہر کی ہدایات کے مطابق سندھ بھر میں ہاکی و دیگر اسپورٹس کے فروغ کے حوالے سے مختلف منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔

اسکے علاوہ بہت جلد اسپورٹس پالیسی کا اعلان کیا جائے گا،کے ایچ اے ہاکی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے حوالے سے بلو آسٹروٹرف،الیکٹرانک اسکور بورڈ اور پلیئرز کیلئے ہاسٹل کے حوالے سے سمری چیف منسٹر سے منظور کرنے کے بعد کام شروع کردیا جائے گا۔

کے ایچ اے پیٹرن انچیف وائس ایڈمرل ر عارف اللہ حسینی نے کہا کہ کراچی ایسٹ ہاکی ٹیم نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس کیلئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

مزید پڑھیں: ہاکی فیڈریشن کاشہلا رضا کو ویمنز ونگ سندھ کی جنرل منیجر بنانے کا فیصلہ

صوبائی وزیر شہلا رضا نے کہا کہ یہ خوش آئند ہیں کہ کراچی ایسٹ کی ٹیم انڈر 25 انٹر ڈسٹرکٹ کی چیمپئن رہی ہے میں خود کراچی ایسٹ کی رہائشی ہوں اس لئے مجھے مزید خوشی ہوئی ہے کہ ایک عرصے بعد کراچی میں قبضہ مافیا سے گراؤنڈ خالی کرائے جارہے ہیں اس سے قومی کھیل کے فروغ کیلئے مزید مواقع سامنے آئیں گے۔

Related Posts