برسلز: قومی ہاکی ٹیم ہالینڈ کے خلاف 2 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کرنے کے بعد اپنا اگلا میچ بیلجیئم کے خلاف کھیلے گی۔ دورۂ یورپ کے دوران قومی ٹیم کے اس میچ کو اہم قرار دیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہاکی ٹیم کا دورۂ یورپ جاری ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان نے ہالینڈ کو 3 کے مقابلے میں 5 گولز سے شکست دے دی جبکہ دوسرے میچ میں ہالینڈ کو 1 کے مقابلے میں 4 گولز سے برتری حاصل رہی۔
بوم بوم آفریدی نے پاکستان میں نئی ٹی ٹین لیگ کا اعلان کردیا
ہالینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف میچز میں سینئرز کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتی نظر آئی جبکہ قومی ٹیم کے 7 کھلاڑیوں نے پہلی بار انٹرنیشنل میچز میں حصہ لے کر اپنی قابلیت ثابت کرنے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم ایشیاء کپ کی تیاری کیلئے یورپ پہنچی ہے۔ دورۂ یورپ کے آخری مرحلے میں قومی ٹیم کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔ ہاکی ٹیم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی دورہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہ
منتظمین کا مزید کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑی عالمی ہاکی میچز میں ایشیاء کپ سے پہلے کھیلنے میں کامیاب رہے جس سے قومی ٹیم کو ایشیاء کپ کے دوران بہتر سے بہتر کمبی نیشن پر کام کرنے میں مدد ملے گی۔