ہاکی فیڈریشن کاشہلا رضا کو ویمنز ونگ سندھ کی جنرل منیجر بنانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hockey Federation

کراچی :سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ شہلا رضا سیاست کے ساتھ کھیل کے میدان میں بھی متحرک، ہاکی فیڈریشن نے صوبائی وزیر شہلا رضا کو ویمنز ونگ سندھ کی جنرل منیجر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ہاکی فیڈریشن کے حکام نے شہلا رضا سے ملاقات کی، اس موقع پر صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ سندھ نے قومی کھیل ہاکی کی ترقی میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے،شہلا رضا نے سندھ میں ویمنز ہاکی کیلئے بہت کام کیا ۔

ملاقات میں اولمپین حنیف خان، کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین اور پی ایچ ایف کے سیکریٹری آصف باجوہ بھی موجود تھے ۔

شہلا رضا کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی چیئر پرسن بھی ہیں،صوبائی وزیر شہلا رضا نے کے ایچ اے کی جانب سے صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر اور ان کی اہلیہ کو سوینئر پیش کیا۔

مزید پڑھیں:18اکتوبر کوجیالوں کا سمندر نااہل حکومت کو بہالے جائیگا، پیپلزپارٹی

صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کی اہلیہ نے شہلا رضا کو سندھ ویمنز ونگ کی جنرل منیجر بننے پر مبارکباد پیش کی۔

Related Posts