عروہ اور ماروا حسین نے اپنے اپنے پسندیدہ ساتھی فنکاروں کے نام بنادیئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hocane sisters reveal who their favorite co-star is

شوبز انڈسٹری کی معروف بہنوں عروہ اور ماروا حسین نے اپنے اپنے پسندیدہ ساتھی فنکاروں کے نام بنادیئے ہیں۔

اداکارہ عروہ حسین حال ہی میں ایک ٹاک شو میں نظر آئیں جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ ’میرے پسندیدہ ساتھی اداکار عمران اشرف ہیں، مجھے ان کے ساتھ کام کرنا پسند ہے،انہوں نے ایک مضبوط دوستی کا رشتہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں، اس لیے جب بھی میں عمران اشرف کے ساتھ کام کرتی ہوں تو مناظر میں کوئی نہ کوئی جادو ضرور ہوتا ہے اورواقعی عمران اشرف کے ساتھ کام کرنے کے اس تخلیقی عمل سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں:شادی کے چند ماہ بعد نیہا راجپوت نے قبل از وقت بچے کو جنم دیدیا

دوسری جانب ان کی بہن اور اداکارہ ماورا حسین نے بھی اپنے پسندیدہ ساتھی اداکار کے طور پرعامر گیلانی کا نام لیا،۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ سامعین جو کچھ بھی پسند کرتے ہیں وہ حقیقت ہے۔ تو اس طرح مجھے لگتا ہے کہ میرا پسندیدہ شریک ستارہ عامر گیلانی ہوگا۔

مزید برآں اپنی شادی کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے ماورا حسین نے زور دے کر کہاکہ میرا پختہ یقین ہے کہ اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے۔ اگر میں یہ کہوں کہ میں ایک یا دو سال بعد شادی کروں گی، تو آپ کبھی نہیں جان سکتے کہ اگلے مہینے میرے لیے کیا ہونے والا ہے۔ اس لیے میرے پاس ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے، میں سب کچھ اللہ پر چھوڑتی ہوں۔

Related Posts