امریکی ڈالر کی قیمت میں تاریخی کمی، نئی قیمت 188روپے ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی ڈالر کی قیمت میں تاریخی کمی، نئی قیمت 188روپے ہوگئی
امریکی ڈالر کی قیمت میں تاریخی کمی، نئی قیمت 188روپے ہوگئی

اسلام آباد: پاکستان میں جاری سیاسی بحران کی وجہ سے ڈالر کی قیمت 190 روپے سے تجاوز کرگئی تھی جس میں آج تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ نئی قیمت 188 روپے ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق آج امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 48 پیسے کی کمی ہوئی۔ انٹر بینک میں کاروباری اوقات کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 184 روپے 68 پیسے پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈالر کی قیمت میں ساڑھے 4روپے کا اضافہ، نئی قیمت 192 روپے ہوگئی

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کی کمی ہوئی جس سے نئی قیمت 188 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ ملک کی تاریخ میں ایک روز میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں سیاسی بحران کے پیشِ نظر ڈالر کی قیمت میں  4روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے امریکی ڈالر کی نئی قیمت 192روپے تک جا پہنچی ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کو پر لگ گئے، کاروباری اوقات کےدوران ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 75پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4روپے 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔انٹر بینک مارکیٹ میں پہلی بار ڈالر 189 روپے کا ہوگیا تھا۔ 

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 192 روپے کی ریکارڈ سطح پر فروخت ہونے لگا۔ اس سے قبل ڈالر کی قیمت میں 2.22 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس سے نئی قیمت 188 روپے 50 پیسے تک جاپہنچی تھی، تاہم ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

Related Posts