پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے شوہر کے ہمراہ تصاویر بنوا کر سوشل میڈیا پر ڈال دیں جس پر انہیں عوام کی شدید تنقید کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حرا مانی امریکی ریاست ٹیکساس میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ چھٹیاں منانے پہنچ گئیں جہاں حرا نے شوہر مانی کے ہمراہ تصاویر بھی کھنچوائیں۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر حرا مانی نے شوہر کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کیں جس پر عوام نے شدید تنقید کرتے ہوئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
میرے پاس تم ہو سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کا مظاہرہ کرنے والی فنکارہ حرا مانی اپنی تصاویر اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں۔ حال ہی میں حرا نے گیس اسٹیشن پر کھڑے ہو کر ایک کار کی گیس خود بھرتے ہوئے فوٹو شیئر کی۔
اس موقعے پر اپنے پیغام میں اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ مجھے خواتین کا اپنا کام خود کرنا پسند ہے جو امریکا میں دیکھ کر خوشی ہوتی ہے جبکہ پاکستان ایک خوش قسمت ملک ہے جہاں باہر سے کچھ لانے کیلئے تسنیم اور نذیراں باجی موجود ہوتی ہیں۔
حال ہی میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کے گھر کے باہر گن پوائنٹ پر لوٹ مار ہوئی جس کے نتیجے میں حرا مانی موبائل فون سے محروم ہو گئی تھیں۔
مسلح ملزمان نے گزشتہ ماہ کے دوران معروف اداکارہ حرا مانی کو گھر کے باہر لوٹ لیا جس کی ویڈیو حرا نے انسٹا گرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
معروف اداکارہ کی شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ حرا مانی اپنی گاڑی میں اپنے ہی گھر کے باہر رکتی ہیں، ان کا بڑا بیٹا گاڑی سے باہر آ کر گھر کی الیکٹرانک بیل بجاتا ہے۔
مزید پڑھیں: گھر کے باہر گن پوائنٹ پر لوٹ مار، حرا مانی فون سے محروم