اداکارہ حرا مانی نے لاک ڈاؤن کے دوران بچوں کیلئے ویڈیو پیغام جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ حرا مانی نے لاک ڈاؤن کے دوران بچوں کیلئے ویڈیو پیغام جاری کردیا
اداکارہ حرا مانی نے لاک ڈاؤن کے دوران بچوں کیلئے ویڈیو پیغام جاری کردیا

ڈرامہ سیریل دو بول سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران بچوں کیلئے ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر جاری کردہ اپنے پیغام میں اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران محسوس ایسا ہوتا ہے کہ بچوں کی سرگرمیاں محدود ہو گئی ہوں گی لیکن ایسا نہیں ہے۔

پیغام میں اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ میرے بچے بھی دیگر بچوں کی طرح گھروں پر ہی مختلف سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں جن میں آرٹ ورک اور ڈرائنگ کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔

اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ میں نے انسٹا گرام پر دیکھا ہے کہ بہت سے بچے آرٹ ورک کر رہے ہیں جبکہ بچوں کو اس طرح کے کام میں مصروف دیکھ کر ہم جیسی مائیں بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتی ہیں۔

حرا مانی نے کہا کہ بچوں کا آرٹ ورک ضائع نہیں ہوگا کیونکہ عالمی سطح پر ایک آرٹ ورک کا مقابلہ ہو رہا ہے جسے گلوبل آرٹ کونٹیسٹ کا نام دیا گیا ہے۔ اگر بچے اس میں حصہ لیں گے تو انہیں قابلِ قدر انعامات ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بچے اس مقابلے میں شرکت کریں تو انہیں 250 ڈالر کی اسکالر شپ ملے گی جبکہ اسکول گرانٹس کی مد میں انہیں 500 ڈالرز الگ سے دئیے جائیں گے جس کا طریقہ کار میں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھ دیا ہے۔ 

https://www.instagram.com/p/CAR8lF5HhIH/

Related Posts