کرک میں مشتعل عوام نے ہندوؤں کے مندر کو آگ لگادی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرک میں مشتعل عوام نے ہندوؤں کے مندر کو آگ لگادی
کرک میں مشتعل عوام نے ہندوؤں کے مندر کو آگ لگادی

کرک: مشتعل عوام نے ہندؤں کی عبادت گاہ مندر کو نذر آتش کردیا، مشتعل افراد کے سامنے پولیس اور انتظامیہ مکمل بے بس نظر آئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان اللہ نے ضلع بھر سے حالات پر قابو پانے کے لئے پولیس کی بھاری نفری طلب کی ہے، اسوقت علاقے کے حالات کشیدہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرک ٹیری میں ہندؤں کے مندر میں توسیع کے منصوبے کے خلاف عوام مشتعل ہوگئے اور مندر کو آگ لگا دی۔ کرک تحصیل بانڈہ کے علاقہ ٹیری میں موجود ہندؤں کے مندر میں توسیع کی جارہی تھی جس پر مقامی علماء اور عوام شدید مشتعل ہوگئے۔

مشتعل مظاہرین نے مندر پر چڑھائی کرتے ہوئے آگ لگا دی اور مندر کو مسمار کر دیا۔ مندر کی اراضی کم ہونے کیوجہ سے مندر کو وسعت دینے کیلئے قریبی اراضی کو شامل کیا جارہا تھا جس پر لوگوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پورے مندر کو ہی مسمار کر دیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ مندر میں توسیع کسی صورت قبول نہیں، عوام کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہے، جبکہ مشتعل افراد کے سامنے پولیس اور انتظامیہ مکمل بے بس ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان اللہ نے ضلع بھر سے پولیس کی بھاری نفری طلب کی ہے، اسوقت علاقے کے حالات کشیدہ ہیں۔

Related Posts