چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کو عہدے سے ہٹا کر بادشاہی مسجد لاہور کے مہتمم مولانا عبدالخبیر آزاد کو کمیٹی کا نیا چیئرمین تعینات کردیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی ہے اور کمیٹی میں 19 ارکان شامل ہوں گے۔مولانا عبدالخبیر آزاد کو کمیٹی کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

رویت ہلال کمیٹی کے دیگر اراکین میں ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، علامہ محمد حسین اکبر، مولانا فضل الرحیم، ڈاکٹر یاسین ظفر، مفتی اقبال چشتی، ڈاکٹر مفتی علی اصغر، مفتی فیصل احمد اور سید علی کرار نقوی شامل ہیں۔

دوسری جانب مفتی یوسف کشمیری، حافظ عبدالغفور، مفتی فضلِ جمیل، مفتی قاری میر اللہ، صاحبزادہ سید حبیب اللہ چشتی اور مفتی ضمیر ساجد بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔کمیٹی میں اسپارکو، محکمہ موسمیات، وزارت سائنس ٹیکنالوجی اور وزارت مذہبی امور کا 20 گریڈ کا ایک، ایک نمائندہ بھی شامل ہوگا۔

یاد رہے کہ موجودہ حکومت میں ہر سال چاند دیکھنے کے معاملے پر مفتی منیب الرحمن کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا تھا، جبکہ خاص طور پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے کئی بار ان پر تنقید کی گئی۔جس کی وجہ سے معاملہ متنازعہ ہوجایا کرتا تھا۔

Related Posts