بھارت میں ہندو انتہا پسندی جاری، مسلمانوں کی مسجد شہید کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں ہندو انتہا پسندی جاری، مسلمانوں کی مسجد شہید کردی
بھارت میں ہندو انتہا پسندی جاری، مسلمانوں کی مسجد شہید کردی

نئی دہلی: بھارت میں مسلمانوں کیخلاف ہندوؤں کی انتہا پسندی گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہے، رمضان المبارک میں بھی مسلمان انتہا پسندوں کے نشانوں پر ہیں۔

حال ہی میں ریاست اتر پردیش میں ہندوانتہاپسند غنڈوں نے مسجد کوآگ لگا کرشہید کردیا، گجرات میں ہندوانتہاپسندوں کے مجمعے نے مسجد کے سامنے تلواریں لہرا کررقص کیا اورجنگی نعرے لگائے اورمسلمانوں کو دھمکیاں دیں۔ انتہاپسندوں نے مسجد پردھاوا بول کرتوڑپھوڑ بھی کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی بھارت میں ہندوتہوار کے موقع پر ہندوانتہا پسندوں نے مسلمانوں کے گھروں پر حملے کیے، عورتوں کے ساتھ بدتمیزی کی اور اُن کا سامان لوٹنے کے بعد گھروں کو آگ لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں:انگلش پریمئیر لیگ کے حامی گروپ کا یورپی لیگ کی اصلاحات پر تنقید

واضح رہے کہ ہندوانتہاپسندوں کی اس جارحیت میں بھارتی پولیس بھی حملہ آوروں کو روکنے کے بجائے اُن کا ساتھ دے رہی ہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے گزشتہ روز بیان میں بھارت کی صورتحال کوتشویشناک قراردیتے ہوئے سرکاری افسروں اورپولیس اہلکاروں کواس کا ذمہ دارقراردیا تھا۔ گجرات میں ہندوبلوائیوں کے مسلسل حملوں اورلوٹ مارکے باعث مسلمان رمضان میں اپنے گھربارچھوڑ کر نقل مکانی پرمجبورہوگئے ہیں۔

Related Posts