لاہور میں جگہ جگہ گندگی کے باعث عثمان بزدار کا نام بدبودار خان ہونا چاہئے۔حنا پرویز بٹ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، عثمان بزدار کا نام بدبودار خان ہونا چاہئے۔حنا پرویز بٹ
لاہور میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، عثمان بزدار کا نام بدبودار خان ہونا چاہئے۔حنا پرویز بٹ

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ن لیگی رکنِ صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ لاہور میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بکھرے پڑے ہیں، وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار کا نام بدبودار خان ہونا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں لاہور کی صحت و صفائی کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا کہ لاہور میں جگہ جگہ گندگی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ہیں، عوام جگہ جگہ بدبو محسوس کرتے ہیں، اس کے ذمہ دار موجودہ وزیرِا علیٰ پنجاب ہیں۔

گفتگو کے دوران رکنِ اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ گندگی پھیلانے کے باعث وزیرِ اعلیٰ کا نام سردار عثمان بزدار کی بجائے بدبودار خان ہونا چاہئے، جس پر پروگرام کی میزبان نے انہیں سمجھایا کہ وہ صوبے کے وزیرِ اعلیٰ ہیں، آپ کو اس طرح نہیں کہنا چاہئے تھا۔

میزبان کی بات پر ردِ عمل دیتے ہوئے ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا کہ مجھے اسی طرح بات کرنی چاہئے کیونکہ داتا کی نگری لاہور کا یہ حال وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کیا ہے۔ پنجاب حکومت سے سڑکوں کی گندگی صاف ہوتی ہے نہ ہی گلیوں کا کچرا، تاہم وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے لاہور کی سڑکوں کو صاف کرنے کیلئے شہری انتظامیہ اور صوبائی حکومت کو کام پر لگا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان وزیرِ اعظم نہیں اناڑی کھلاڑی ہیں۔مریم نواز

Related Posts