منہ بند کر کے کرکٹ کھیلو، حنا پرویزبٹ عمران خان کی حمایت کرنیوالے محمد حفیظ پر برس پڑیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hina Pervaiz Mohammad Hafeez

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماء حنا پرویز بٹ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ پر برہم، عمران خان کی حمایت کرنے پر کھری کھری سنادیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو اعتماد کا ووٹ لینے پر مبادکباد پیش کی تھی، اپنے ٹوئٹر پیغام میں محمد حفیظ نے کرکٹ کی اصطلاح ماسٹر اسٹرک استعمال کرتے ہوئے عمران خان کی تعریف کی تھی۔

 

محمد حفیظ کے پیغام پر حنا پرویز بٹ نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جوابی ٹوئٹ میں کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی اور اب ایک ووٹ چور کو سپورٹ کر رہے ہو۔ بہتر ہے منہ بند کر کے کرکٹ کھیلیں اور سیاست پر تبصرہ مت کریں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے ہیں اور ان کی قیادت میں پاکستان نے 1992ء میں ورلڈکپ جیتا تھا اور یہی وجہ ہے کہ آج بھی پاکستان کے کرکٹر ان کی بے پناہ عزت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو پی ٹی آئی کو دوبارہ 10 سیٹیں بھی نہیں ملیں گی، ریحام خان کا دعویٰ

دوسری جانب محمد حفیظ کے ٹوئٹ پر صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کو سیاست سے دور رہنا چاہیے ، کیونکہ اس کے سپورٹر ہر طبقے سے ہوتے ہیں ، خیر آپ لوگوں میں سادہ سی بات سمجھنے کی صلاحیت ہوتی تو پی ایس ایل ملتوی نا ہوتا۔

Related Posts