اسلام آباد: پاکستان کے مختلف صوبوں میں آنے والے سیلابی ریلوں نے سبزیوں کی فصلوں کو تباہ کردیا جن کی دُگنی قیمت پر فروخت جاری ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کررکھ دی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں پیاز اور ٹماٹر کی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ قیمتیں 2 گنا تک بڑھ گئی ہیں۔ لاہور کی بڑی سبزی منڈی میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت کے باعث پیاز کی قیمت 175 سے بڑھ کر 250روپے فی کلو ہوگئی۔
بجلی کے نظرِ ثانی شدہ بل 26 اگست سے جاری کر رہے ہیں۔کے الیکٹرک