غربت اور بے روزگاری کے اعدادوشمار کو چھپانا مسئلے کا حل نہیں، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زرعی معیشت تباہ،ہم باہر سے گندم، چاول اور چینی منگوا رہے ہیں،بلاول بھٹو
زرعی معیشت تباہ،ہم باہر سے گندم، چاول اور چینی منگوا رہے ہیں،بلاول بھٹو

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اکنامک سروے 2021 کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ اکنامک سروے میں غربت اور بیروزگاری کا ذکر اس لئے نہیں کیا گیا کہ کہ ان دونوں میں تاریخی اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پختونخواہ میں غربت میں تاریخی اضافہ ہوا جس کی وجہ سے اکنامک سروے سے غربت کا ذکر غائب ہے، ملکی تاریخ میں بیروزگاری کی شرح میں ہونے والا ریکارڈ اضافہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ غربت اور بے روزگاری کے اعدادوشمار کو چھپانا اور مہنگائی کے لئے بہانہ بنانا مسئلے کا حل نہیں ہے، اگر اکنامک سروے تک میں عوامی مسائل کی درست نشان دہی نہیں ہوگی تو یہ مسئلے کیسے حل ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ عوام پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے بوجھ کو اٹھاتے ہوئے مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کی صورت میں عمران خان کی نااہلی کی مہنگی قیمت کو بھگت رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے، آئے روز مختلف اشیاء پر ٹیکس عائد کردیا جاتا ہے، جس کے باعث عام آدمی بہت متاثر ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:قومی اسمبلی میں حکومت نے قانون سازی کے اصولوں سے انحراف کیا۔ شہباز شریف

Related Posts