قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بطور داماد منتخب کرنے کی وجہ بتائی ہے۔
گزشتہ دنوں شاہد آفریدی نے اپنے داماد شاہین آفریدی کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جس میں میزبان نے شاہد آفریدی سے انشا کیلئے شاہین کو منتخب کرنے کے حوالے سے سوال کیا۔
شاہد آفریدی نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ میرے خاندان کے بزرگ اور شاہین کی فیملی کے بزرگ کافی عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے، ہماری فیملی ایک دوسرے کو نہیں جانتی تھی لیکن ہمارے بزرگ ایک دوسرے سے آگاہ تھے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
انہوں نے کہا کہ شاہین کے والد اور والدہ مجھے اب اپنے والدین جیسے ہی لگتے ہیں لیکن رشتے سے قبل دونوں خاندان کے درمیان گیپ آگیا تھا، اس کے بعد جب شاہین نے پاکستان انڈر 19 کیلئے کھیلنا شروع کیا پھر میں ان کے بھائی ریاض کو بھی جانتا تھا، مجموعی طور پر پھر شاہین کی کرکٹ میں کارکردگی اور پھر فیملی نے بھی مجھے بہت متاثر کیا۔
سابق کپتان نے کہا کہ شاہین کے والدین 2 سال سے مجھ سے کہہ رہے تھے کہ انہیں انشا پسند ہے لیکن مجھے ہاں کرنے میں وقت لگا کیوں کہ بیٹی کیلئے آپ کسی پر اتنی جلدی اعتبار نہیں کرسکتے مجھے بیٹیاں کبھی بوجھ نہیں لگیں لیکن شاہین کی اپنی ریپوٹیشن نے مجھے متاثر کیا اور پھرسب نے مجھے یہی کہا کہ شاہین بہترین لڑکا ہے، عزت کرنے والا ہے جس پر میں نے ہاں کردی۔
ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے شاہین کو سسر کہنے سے منع کیا ہوا ہے۔