ڈرامہ سیریل فیری ٹیل، ہم ٹی وی پر نشر ہورہا ہے جس کی ہدایت کاری علی حسن نے کی ہے جبکہ ڈرامے کی مصنفہ سارہ مجید ہیں۔
ڈرامے کی کہانی دیگر جنوبی ایشیائی ڈراموں جیسی ہے، اس میں ایک غصے والے نوجوان کو دکھایا گیا ہے جس کو ایک چلبلی لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے۔
فیری ٹیل کی کہانی 20 سالہ اُمید اور فرجات کے گرد گھومتی ہے، اُمید زندگی سے بھرپور لڑکی ہے جسے چائے سے جنون کی حد تک پیار ہے اس کے علاوہ وہ دن رات کروڑپتی بننے کے خواب دیکھتی ہے تاکہ وہ اُن تمام چیزوں کو خرید سکے جو اس کے سخت والد اُسے خریدنے نہیں دیتے۔
کیا ’تیرے عشق کے نام‘ کی کہانی غیر ازدواجی تعلق پر مبنی ہے؟
اُمید کی زندگی اس وقت تبدیل ہوتی ہے جب وہ ایک گیم شو میں حصہ لینے کیلئے اسلام آباد جاتی ہے جہاں پر اُس کی ملاقات فرجاد سے ہوتی ہے جو انتہائی کم گو ہے اور لڑکیوں سے دور بھاگتا ہے۔
زیادہ تر ناظرین دونوں اداکاروں کی کیمسٹری کی وجہ سے ڈرامے کو بہت پسند کررہے ہیں، انھیں دونوں کی ہلکی پھلکی نوک جھونک بہت پسند آرہی ہے۔
ڈرامہ سیریل فیری ٹیل میں سحر خان اور اداکار حمزہ سہیل مرکزی کردار میں ہیں۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں علی سفینہ، عدنان رضا میر، عینا خان، سلیم شیخ، سلمیٰ حسن، تحسین وجاہت، حنا رضوی اور سمن انصاری شامل ہیں۔