بالی ووڈ فلم ’آدی پرش‘ کس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ فلم ’آدی پرش‘ کو ریلیز کے دو مہینوں کے بعد او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی اجازت مل گئی۔

اوم راوت کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں پربھاس، کریتی سینن اور سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ اس فلم میں پربھاس نے راگھوا، کریتی سینن جانکی اور سیف علی خان نے لنکیش کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم کو ہندو دیوتاؤں کی تصویر کشی اور متنازع مکالموں کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، یہ 2020 کی بلاک بسٹر فلم تانھاجی: دی ان سنگ واریر کا فالو اپ پروجیکٹ ہے۔

16 جون کو ریلیز ہونے والی اس فلم کو 500 کروڑ کی خطیر رقم سے بنایا گیا، جس نے اسے بالی ووڈ کی مہنگی فلموں کی فہرست میں جگہ دی۔

تاہم، ایسے ناظرین جو فلم کی او ٹی ٹی ریلیز کے منتظر تھے اُن کیلئے خوشخبری ہے کہ ایمازون پرائم اور نیٹ فلکس نے اس کے ڈیجیٹل حقوق حاصل کرلیے ہیں۔

فلم ایمازون پرائم پر تیلگو، تامل، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں دیکھی جاسکتی ہے جبکہ نیٹ فلکس پر یہ فلم ہندی زبان میں دستیاب ہے۔

Related Posts