موبائل لون ایپس کے ذریعے سے عوام کو کیسے بے وقوف بنایا جارہا ہے؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

لون ایپ کے ذریعے ادھار بظاہر حاصل کرنا انتہائی سادہ اور تقریباً بلا سود یا بہت تھوڑے سود کا قرضہ محسوس ہوتا ہے نوجوان بچے اور بچیاں خاص کر اپنی چھوٹی سی کوئی ضرورت پوری کرنے کیلئے لون اپلائی کر دیتے ہیں لیکن لون ملنے کے بعد عجیب صورتحال شروع ہو جاتی ہے۔

ایپ کے ذریعے آپکے ٹیلی فون جو فون میں موجود ہوتے ہیں وہ بروقت ایپ کے پاس چلے جاتے ہیں اور کچھ دنوں کے بعد وہ واپسی کا تقاضا کرتے ہیں آپ ادائیگی نہیں کر سکتے تو وہ پچاس ہزار لون کے پیچھے 6 روپے لیکر پیکیج رینیو کر دیتے ہیں مطلب نئے سرے سے لون، ان کا مقصد لون واپس لینا ہے ہی نہیں صرف رینیو کرنا ہے 6 ہزار روپے لے کر اس طرح وہ 5، 6 ماہ میں اصل رقم کے برابر پیسے واپس لے جاتے ہیں مطلب سالانہ 200 فیصد سود۔

اگر آپ لون رینیو کروانے کی پوزیشن میں نہیں تو وہ ایپ کے ذریعے حاصل کئے گئے آپکے عزیزو اقارب کے نمبروں پر فون کرنے کی دھمکی دیتے ہیں جس پر بلیک میل ہو کر آپ لون رینیو کروانے پرمجبور ہو جاتے ہیں ۔مزید یہ کہ اگر کوئی بندا لون واپس کرنے کو تیار ہو تو یہ آپکو ایزی پیسہ یا جائز کیش نمبر دیتے ہیں کہ اس نمبر پر پیسے ٹرانسفر کروا دیں جب آپ پیسے ٹرانسفر کروا دیتے ہیں تو وہ فون سم ہمیشہ کیلئے بند کر دی جاتی ہے۔

Related Posts