نیٹ فلکس پر مارچ میں پیش کیے جانے والے کورین ڈراموں کی فہرست
جنوری میں نیٹ فلکس نے اعلان کیا تھا کہ رواں سال بڑی تعداد میں ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر کورین ڈرامے اور فلمیں نشر کی جائینگی۔
نیٹ فلکس کی جانب سے ایک رپورٹ بھی پیش کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ سال 2022 میں نیٹ فلکس پر ناظرین و سامعین کی 60 فیصد تعداد نے کورین مواد میں زیادہ دلچسپی لی۔
لہٰذا اسی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے نیٹ فلکس نے اس سال کورین ڈراموں اور فلموں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ فروری کا مہینہ اپنے اختتام کو ہے ایسے میں نیٹ فلکس نے مارچ میں پیش کیے جانے والے کورین ڈراموں کی فہرست جاری کردی ہے:
1) دی گلوری
گزشتہ سال نیٹ فلکس پر کورین ڈرامہ دی گلوری بہت مشہور ہواتھا، تاہم اب 10 مارچ 2023 اس کا دوسرا حصہ شروع ہورہا ہے۔
مذکورہ سیریز مون ڈونگ ایون کے انتقامی سفر اور ناقابل فراموش ماضی کی کہانی کی پیروی کرتی ہے جس میں وہ اپنے ساتھی طالب علموں کے ذریعہ کئے گئے ہائی اسکول کے تشدد کا نشانہ بنی تھی۔
شروع میں وہ اُن کے خلاف شکایت درج کرواتی ہے چونکہ وہ بڑے گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے مونگ ڈونگ کو بعد میں احساس ہوجاتا ہے کہ پولیس اُن کے خلاف کچھ نہیں کرسکے گی۔
ایک موقع پر وہ اپنی زندگی کو ختم کرنے کا بھی سوچتی ہے یہاں تک کہ وہ اسکول بھی چھوڑ دیتی ہے ، لیکن بعد میں اس کے دل میں خودکشی کرنے کے بجائے اِن طالب علموں سے بدلہ لینے کا خیال آتا ہے۔
2) ڈائیورس اٹارنی شِن
نیٹ فلکس پرقانون پر مبنی کورین ڈرامہ ڈائیورس اٹارنی شِن 4 مارچ سے شروع ہوگا۔ اس کی کہانی ایک باصلاحیت طلاق کے وکیل کے گرد گھومتی ہے، اس کی کُل 12 اقساط ہیں اور یہ ہفتے میں دو دن نشر ہوگا۔
3) ڈائری آف آ پراسیکیوٹر
نیٹ فلکس پر مارچ میں ایک اور قانون کے موضوع پر مبنی کورین ڈرامہ پیش کیا جائے گا، جس کے پہلے سیزن کا آغاز 1 مارچ سے ہوگا۔
ڈرامے کی کاسٹ میں لی سن کیون، جنگ ریووَن، لی سنگ جائے، لی سنگ ہی اور کم کوانگ گیو شامل ہیں ،اس کی کُل 16 اقساط ہیں۔
3) اِن دا نام آف گاڈ (دا ہولی بیٹریئل)
یہ ایک دستاویزی فلم ہے جو 8 اقساط پرمبنی ہے، یہ نیٹ فلکس پر 3 مارچ 2023 سے شروع ہوگی۔