رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسلمان افطاری کیلئے بہت اچھا اہتمام کرتے ہیں، خواتین افطاری کیلئے لذیذ قسم کے پکوان تیار کرتی ہیں۔
افطاری کے لئے تیار کیے جانے والے پکوان میں سموسے بھی شامل ہیں جسے بنانے کے کئی انداز ہیں ، اس میں کئی قسم کی چیزیں ڈالی جاتی ہیں اور انھیں بہت ہی خوبصورت طرز میں تیار کیا جاتا ہے ۔آئیے دیکھتے ہیں کہ رمضان میں آپ کو کونسے 8سموسے ضرور بنانے چاہئیں:
1) چکن کا سموسہ
چکن کا سموسہ بھی افطاری کی ایک خاص ڈش ہے، چکن کے مکسچر میں پیاز اور ہری مرچ کے ساتھ مختلف قسم کے مصالحہ جات ڈال کر اس کو تیار کیا جاتا ہے، پھر اس کو فرائی کرکے میدے کی تیار کردہ روٹی میں بھرا جاتا ہے۔ اس طرز کے سموسے بنانے کیلئے بازار میں اس شیپ کا مولڈ بھی ملتا ہے۔
2) چیز کے سموسے
چیز سموسے کس کو پسند نہیں ہوتے اس کو تیار کرنے کا بھی کوئی خاص طریقہ کار نہیں ہے ، اس میں چکن یا مٹن میں سے کسی ایک میں دہی، پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ، ہری مرچ، دھنیا ، چیز اور مختلف قسم کے مصالحہ جات ڈال کر ان کو میدے کی تیار کردہ روٹی میں بھراجاتا ہے۔
3) قیمے کا سموسہ
قیمے کا سموسہ بھی افطاری کی ایک خاص ڈش ہے، قیمے کے مکسچر میں پیاز اور ہری مرچ ڈال کر مختلف قسم کے مصالحہ جات ڈال کر اس کو تیار کیا جاتا ہے، پھر اس کو فرائی کرکے میدے کی تیار کردہ روٹی میں بھراجاتا ہے۔
4) آلو کا سموسے
آلو کے سموسے بڑے کرسپی ہوتے ہیں اس کو تیار کرنے کیلئے آلو کو بوائل کرکے ، اس میں ہری مرچیں، پیاز اور مختلف قسم کے مصالحہ جات ڈال کر مکسچر کو میدے کی تیار کردہ روٹی میں ڈال کر ڈیپ آئل میں فرائی کیا جاتا ہے۔
5) انڈے کا سموسہ
انڈے کے سموسے میں انڈوں کے ساتھ گاجراور آلو کا آمیز بھراجاتا ہے پھر اس کو ڈیپ آئل میں فرائی کیاجاتا ہے۔
6) مکس ویج سموسے
مکس ویجیٹیبل سموسہ مخلوط سبزیوں سے بنایا جاتا ہے جس میں آلو، گاجر، مٹر، پیاز، ہری مرچ، تمام مصالحے، ہلدی پاؤڈر، دھنیا ادرک لہسن کا پیسٹ، اور تمام مصالحے شامل ہیں۔ مکس سبزی سموسے کو فرائی یا بیک کر کے چٹنی کے ساتھ پیش کیا جا سکتا ہے۔
7) مشروم سموسے
یہ سموسے مکھن، تلی ہوئی مشروم، ٹماٹر اور آپ کی پسند کے تمام مصالحوں سے بھرے ہوئے ہیں۔مصالحے کو سموسے میں فل کرنے سے پہلے اسے بھونا جاتا ہے۔
8) میٹھا سموسہ
میٹھے کے شوقین افراد کو میٹھے سموسے بہت پسند آتے ہیں جس میں کھویا اور خشک میوہ جات بھرے جاتے ہیں ، اور اِن کو سرو کرتے وقت میوہ جات ڈال کر پیش کیاجاتا ہے۔