پاکستان کے سینئر اداکار ایوب کھوسہ نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ سیلاب زدہ بلوچستان کی عوام کی مدد کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سینئر اداکار ایوب کھوسہ نے کہا کہ وہ بلوچستان کے ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں موجود ہیں جہاں پانی کے بے حد بہاؤ کی وجہ سے کوئٹہ کراچی کا زمینی راستہ بند ہو گیا ہے، انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کوئٹہ کا پاکستان سے رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔
میری آپ سے ریکویسٹ ہے خُدا کے واسطے آگئے بڑھیں اور بلوچستان میں کھانا پانی پہنچائیں ???????? میرا بلوچستان ڈھوب گیا ہے pic.twitter.com/HfFdSAU5rk
— Ayub Khosa (@A__Khosa) August 24, 2022
ایوب کھوسہ کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ بلوچستان کے تمام ڈسٹرکٹ بے حد خراب صورتحال کا شکار ہیں اور لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
عمران خان کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کا فیصلہ