ہیوی ٹریفک کا آسیب کراچی کے ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، تعداد 260 سے تجاوز

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسی روڈ پر مسلسل دوسرے دن بھاری گاڑیوں نے دو نوجوان کچل دیے، فوٹو آج

کراچی میں ہیوی ٹریفک کا آسیب ختم نہ ہوسکا، اسٹیل ملز موڑ کے قریب بد مست ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع ابلاغ پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں کمی نہ آ سکی، جمعے کے دن اسٹیل ملز موڑ پر ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے متوفی کی لاش اسپتال منتقل کردی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی۔ حادثے کے بعد موقع پر موجود عوام نے ٹرالر اور اس کے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ٹرالر تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی نیشنل ہائی وے پر 17 سالہ نوجوان ٹرالر کی زد میں آکر جاں بحق ہوا تھا،
ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 265 ہوگئی۔

Related Posts