امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید برف باری، پروازیں منسوخ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید برف باری، پروازیں منسوخ
امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید برف باری، پروازیں منسوخ

امریکا کی متعدد ریاستوں میں شدید برف باری کے باعث نظام زندگی معطل ہوگیا ہے، مختلف ہوائی اڈوں سے داخلی اور بیرون ممالک تقریباً دس ہزار پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے تین روز میں منسوخ یا التواء کا شکار پروازوں کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔تیز ہواؤں کے جھکڑ اور برفباری کا سامنا کرنیوالی ریاست اوریگن میں چار اموات ہوئی ہیں جہاں 90 ہزار شہری بجلی سے محرومی کا سامنا کررہے ہیں۔

ریاست مونٹانا میں سرد ہواؤں کے سبب درجہ حرارت منفی چالیس تک گر گیا ہے جبکہ ریاست ٹیکساس میں جہاں سن 2021 میں طوفان کے سبب 246 افراد ہلاک ہوئے تھے، شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بجلی کا غیر ضروری استعمال نہ کریں تاکہ سپلائی برقرار رہے۔

امریکا کی بعض ریاستوں میں درجہ حرارت معمول سے بہت زیادہ کم ہوگیا ہے، جس کے باعث امریکا کے 80 فیصد شہری نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

Related Posts