لاہور :اتوار کی علی الصبح تیز ہواؤں کے ساتھ تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔
عیدالاضحی کے دوسرے روز تیز بارش اور تیز ہوا کے باعث لیسکو کے درجنوں فیڈر ٹرپ ہوگئے جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ، ہزارہ ، مالاکنڈ ، پشاور ، مردان ، کوہاٹ ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ، فیصل آباد ، بارکھان ، خضدار ، ژوب ، موسیٰ خیل ، کشمیر اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جمعہ اور ہفتے کے روز سندھ میں مکران ساحل پر بھی ہلکی بارش کا امکان ہےجبکہ ملک کے دیگر حصوں میں گرم اور مرطوب موسم کی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں عید الاضحی کے دوسرے روز بھی جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری