پاک جنوبی افریقہ پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Heavy rain delays start of play in first Pakistan-South Africa Test

سنچورین میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل شدید بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔

لَنچ سے آدھا گھنٹہ پہلے بارش کی شدت کم ہوئی اور روشن دھوپ کے آثار نظر آنے لگے، جس سے امید پیدا ہوئی کہ کھیل جلد دوبارہ شروع ہو سکتا ہے تاہم موسم کی پیش گوئی کے مطابق دن بھر مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔

جمعہ کو جنوبی افریقی ڈیبیوٹنٹ کاربن بوش نے 81 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی جبکہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر مارکو جانسن نے دو وکٹیں حاصل کیں، جس سے جنوبی افریقہ نے دوسرے دن پر پاکستان کے خلاف اپنی گرفت مضبوط کر لی۔

نویں نمبر پر بیٹنگ کر نیوالے کاربن بوش نے جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں 90 رنز کی برتری دلائی۔ جنوبی افریقی بولرز نے پاکستان کو 88 رنز پر تین وکٹ کے ساتھ کھیل ختم کرنے پر مجبور کر دیا، جو اب بھی دو رنز پیچھے ہے۔

بھارتی بیٹر نتیش کمار ریڈی کا نصف سنچری بنانے پر پشپا اسٹائل میں جشن

اوپننگ بلے باز ایڈن مارکرم نے 89 رنز بنائے اور آٹھویں وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے، جس وقت جنوبی افریقہ کا اسکور 213 تھا۔ اس سے پہلے نسیم شاہ کی شاندار بولنگ کے باعث جنوبی افریقہ نے کھانے کے وقفے کے ارد گرد 35 رنز کے اندر چار وکٹیں گنوائیں۔

30 سالہ کاربن بوش جنہوں نے پہلی اننگز میں 63 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے بیٹنگ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے 93 گیندوں پر 15 چوکے لگا کر 81 رنز بنائے۔ بوش نے 2014 میں انڈر 19 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی فتح کے دوران مارکرم کے ساتھ ٹیم کی قیادت کی تھی۔