عدالت نے بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی
عدالت نے بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی

کراچی:سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت کے  دوران ملزم کا اعترافی بیان پڑھ کر سنایا گیا جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی ہے۔

شہرِ قائد میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت  نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت کی جس کے دوران  اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب نے معزز جج کے روبرو دلائل پیش کیے۔

سماعت کے دوران جیل حکام نے  ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا  کو عدالت کے سامنے پیش کیا۔ اس دوران رحمان بھولا کا اعترافی بیان عدالت کو پڑھ کر سنایا گیا۔ بیان اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے پڑھا۔

بیان کے مطابق حماد صدیقی نے فیکٹری مالکان سے 25 کروڑ روپے کی خطیر رقم بھتے کے طور پر طلب کی تھی ، بصورتِ دیگر پارٹنرشپ کا آپشن بھی رکھا گیا جبکہ فیکٹری مالکان نے دونوں باتوں سے انکار کردیا۔

فیکٹری مالکان کے انکار کے بعد زبیر چریا کو حکم دیا گیا کہ بلدیہ فیکٹری کو آگ لگا دے جس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فیکٹری کو آگ لگانے کے بد ترین جرم کا ارتکاب کیا۔

بعد ازاں عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر سے 350 شہادتیں سننے کے بعد سماعت 14 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے ساجد محبوب شیخ کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر بھی دلائل جاری رکھیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹی پبلک کرنے حکم دے دیا، عدالت نے وفاقی وزیرپورٹس اینڈ شپنگ علی حیدر زیدی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

سندھ ہائیکورٹ میں 28 جنوری کو  وفاقی وزیرپورٹس اینڈ شپنگ علی حیدر زیدی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عزیر بلوچ اور سابق چیئرمین فشریز نثارمورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ عام کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: عدالت کا  سانحہ بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹی پبلک کرنے کا حکم

Related Posts