ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار صحتیاب ہوگئے، ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ انہیں اسپتال سے گھر منتقل کیا جارہا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام مین کہا ہے کہ ” آپ کی محبت اور پیار ، اور آپ کی دعاؤں کے ساتھ دلیپ صاحب صحتیاب ہوکر اسپتال سے گھر جارہے ہیں۔”
https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1403235451809320963
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ” خدا نے ڈاکٹرز کے ذریعے اپنے لاتعداد رحم اور کرم سے نوازا ہے۔ ڈاکٹر گوکلے ، پارکر ، ڈاکٹر ارون شاہ اور ہندوجا خار اسپتال کی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔”
پچھلے سال ، دلیپ کمار کے بڑے بھائی 90 سالہ احسن خان اور 88 سالہ اسلم خان جس کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے ۔ ان کو علاج کے لیے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی موت ہوگئی تھی۔
دلیپ کمار ، جن کا اصل نام محمد یوسف خان ہے۔ بھارتی سینما کے بہترین اداکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ ان کی بہترین فلموں کوہ نور ، مغل اعظم ، طاقت ، نیا دور ، رام اور شیام اور دیگر فلمیں شامل ہیں ۔ دلیپ کمار آخری مرتبہ فلم قلعہ میں جلوہ گر ہوئے تھے جو 1998 میں ریلیز کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : اداکار شمعون عباسی ڈرامہ “کراچی ڈویژن” میں جلوہ گر ہوں