سندھ میں صحت کا نظام تباہ ہے خسرہ کی وبا پھیل رہی ہے، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ کے طیارے کے استعمال اور میٹرک امتحانات پر خدشات کا اظہار کردیا
حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ کے طیارے کے استعمال اور میٹرک امتحانات پر خدشات کا اظہار کردیا

سکھر:قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جمعے کے دن سکھر آئیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان سکھر پہنچ کر سندھ پیکیج کا اعلان کریں گے۔

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سرکٹ ہاؤس سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا ان کے ہمراہ پی ٹی آئی سکھر ریجن کے صدر سید طاہر حسین شاہ، پپو چاچڑ، صفیہ بلوچ سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شروعات ہوگی سندھ کی ترقی کی۔ کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔ نوجوانوں کو بے روزگاری سے نکالنے کے لئے آسان شرائط پر قرضے دیئے جارہے ہیں۔ بہت کچھ کرنا چاہتے تھے لیکن 18ویں ترمین کی تلوار سامنے آجاتی تھی۔

ہم 18ویں ترمیم کی سپورٹ کرتے ہیں لیکن لوگوں نے سہارا لیکر کرپشن کی ہے۔کرونا وبا میں بھی 60 ارب روپے وفاق نے سندھ کو دیئے۔ پیپلزپارٹی کی حکومت چاہتی ہے سب کچھ ان کو دیا جائے تاکہ کرپشن کی نذر ہوجائے۔

سندھ کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے عوام کو بنیادہ سہولیات سے آراستہ کریں گے۔ یہ سلسلہ اب رکے گا نہیں سندھ کی عوام کے لئے خوشخبریاں آئیں گے۔ مردم شماری کی مخالفت کرنے والے کرپٹ سیاستدان ہیں۔

وہ سندھ کی ترقی نہیں چاہتے ہیں اپنے ڈی سیز لگوا کر من پسند ڈی لیمیٹیشن کروانا چاہتے ہیں۔ زرداری کے دور حکومت میں مردم شاری ہونی چاہیے تھے نہیں کی گئی مردم شماری ہوگی تو ڈی لمیٹیشن بھی مکمل ہوگی۔

سندھ میں پولیس کا نظام تباہ ہے ٹرانسفر پوسٹنگ پیسوں پر ہوتی ہے۔ سندھ میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے کہا ہے پانچ سالوں میں سات ارب کے کاموں میں 44فیصد کرپشن ہوئی ہے۔

یہ ادار ہمارا نہیں سندھ حکومت کا جو سندھ کی کرپشن بتا رہا ہے۔ سندھ میں صحت کا نظام تباہ ہے خسرہ کی وبا پھیل رہی ہے لاڑکانہ میں ایڈز مرض پھیل چکا ہے۔پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے۔

Related Posts