نئے مالی سال کا بجٹ صرف نمبروں کا کھیل نہیں بلکہ یہ ہر شہری کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرنے والا مالی لائحہ عمل ہے۔ کیا یہ بجٹ عوام کے لیے ریلیف لائے گا یا ایک نیا معاشی امتحان؟ اس کا فیصلہ آج پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی تجاویز کریں گی۔
ٹیکس نیٹ کو پھیلانے کے لیے حکومت نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، فری لانسنگ اور سوشل میڈیا سے کمائی کرنے والوں کو بھی ٹیکس کے دائرے میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے خاص طور پر بیرونِ ملک سے آمدن حاصل کرنے والے افراد کے لیے اضافی ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔
بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر کے لیے بھی بڑے فیصلے متوقع ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے تاہم کیپٹل گین ٹیکس کی شرح بڑھانے کی بھی سفارش کی گئی ہے جس سے جائیداد کی خرید و فروخت پر براہ راست اثر پڑے گا۔